
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق حشد الشعبی فورس کے کمانڈر ابومهدی المهندس کے مطابق جنوبی موصل کی آزادی کے لیے «محمد رسول الله(ص)» کے نام سے آپریشن منگل سے شروع ہوچکا ہے۔
اس آپریشن میں ہوایی فورسز بھی مکمل معاونت کررہی ہیں۔
اس آپریشن کا مقصد الحضر کے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرانا ہے۔
اس آپریشن کی کامیابی کے لیے شہر کے اطراف میں دہشت گردوں کا صفایا اس سے پہلے مکمل ہوچکا ہے۔