آسٹریلیا؛ «لیٹگو» میں مسجد توسیع کی منتظر

IQNA

آسٹریلیا؛ «لیٹگو» میں مسجد توسیع کی منتظر

6:33 - May 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3502913
بین الاقوامی گروپ: نیو ساوتھ ویلز کے شہر «لیٹگو» کی «الحدید» نامی مسجد توسیع کے لیے میٹروپولیٹن انتظامیہ کی اجازت کی منتظر ہے

آسٹریلیا؛  «لیٹگو» میں مسجد توسیع کی منتظر


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «lithgowmercury» کے مطابق عوام کی جانب سے میٹروپولیٹن انتظامیہ کو درخواست ارسال ہوچکی ہے تاکہ مسجد کی توسیع پرکام کیا جائے تاہم اب تک اس کا جواب نہیں مل سکا ہے۔

یہاں کے رہنے والے ایک مسلمان فرد کا کہنا ہے: «لیٹگو» شہر کے لیے یہ مسجد بہت چھوٹی ہے اور اسی لیے ہر جمعے کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگ باٹورسٹ شہر جانے پر مجبور ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اجازت ملنے تک یہاں نماز کی ادائیگی روک دی گیی ہے۔


«لیٹگو» شہر کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ادارے کے رکن «جیم نیکولز» کے مطابق اب تک درخواست پر فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ جب تک مسجد کے ھمسایے ہمیں مثبت جواب نہیں دیں گے ہم اس مسجد کی توسیع کی اجازت نہیں دیں سکتے۔

3595064

نظرات بینندگان
captcha