
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے « focus Taiwan» کے مطابق کن ممالک میں مسلمان سیاح زیادہ جاتے ہیں اس پر ریٹینگ کرنے والے ادروں کے مطابق تایوان ۵۲,۴ ، سنگاپور (۶۷.۳)، تھایی لینڈ (۶۱.۸)، برطانیہ (۶۰.۰)، جنوبی افریقہ (۵۳.۶)، هانگ کانگ (۵۳.۲) اور جاپان (۵۲.۸) بالترتیب زیادہ مسلمان سیاح کھینچنے والے ممالک میں شامل ہیں ۔
اسلامی ممالک میں زیادہ سیاح کے حوالے سے ملایشیاء، ۸۲,۵ ،امارات (۷۶.۹)، انڈونیشاء (۷۲.۶)، ترکی (۷۲.۴) اور سعودی عرب (۷۱.۴) سیاحتی ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔
اسلامی ٹوریسم میں مهماننوازی،سیکورٹی بالخصوص مسلم سیاحوں کے لیے اور حلال مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے ممالک کی درجہ بندی کی گیی ہے۔
ائیرپورٹس پر سہولیات، مساجد پر دست رسی،ویزا پروسیس میں آسانی اور آسان ٹکٹ کی فراہمی بھی دیگر امور میں شامل ہے۔
مذکورہ دو داروں کی رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۱۶ میں ۱۲۱ ملین مسلمان سیاح دیگر ممالک کی سیر کرچکے ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ سال ۲۰۲۰ میں تعداد ۱۵۶ تک پہنچ جائے گی۔