بین الاقوامی گروپ: سلفی فلاحی تنظیم ’’جماعت الدعوی القرآن والسنہ ‘‘کو دہشت گرد گروپوں کے ساتھ روابط کے الزام میں دہشت گرد قرار دیتے ہوئے امریکہ میں انکے تمام اثاثے اور املاک کو منجمد کر دیا
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے ادارے ’’اے ایف اے سی ‘‘ نے حکمران جماعت مسلم لیگ نواز کی اہم اور دیرینہ اتحادی سلفی جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن مولانا علی محمد ابو تراب اور ان کی فلاحی تنظیم ’’جماعت الدعوی القرآن والسنہ ‘‘کو دہشت گرد گروپوں کے ساتھ روابط کے الزام میں دہشت گرد قرار دیتے ہوئے امریکہ میں انکے تمام اثاثے اور املاک کو منجمد کر دیا ہے ،مولانا علی محمد ابو تراب کے ساتھ حاجی حیات اللہ غلام محمد اور عنائت الرحمن کو بھی دہشت گردوں کی اعانت کے مبینہ جرم میں دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اِن سے ہر قسم کے مالی لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے ۔