ترکی میں چھ جلدی بریل قرآن تیار

IQNA

ترکی میں چھ جلدی بریل قرآن تیار

7:41 - May 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503034
بین الاقوامی گروپ: ترکی کی دیانت پارٹی کے تعاون سے نابینا افراد کے لیے چھ جلد پر مشتمل بریل قرآن تیار کیا گیا ہے

ترکی میں چھ جلدی بریل قرآن تیار

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «اخلاص ترکیه» کے مطابق چھ جلد والے بریل قرآن مجید نابیناوں کی سہولت اور آسانی سے قرآن مجید سیکھنے کے لیے تیار کیا گیا ہے

دیانت پارٹی کے رہنما«یونس آک‌کایا» کا کہنا ہے کہ خواہشمندوں افراد کو مفت یہ نسخہ فراہم کیا جائے گا اور پر مسلمان کے لیے لازم ہے کہ ان افراد کے لیے اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں

انکا کہنا تھا: دیانت پارٹی کی کاوش سے بصارت سے محروم افراد کے لیے یہ کارنامہ انجام دیا گیا ہے اور اس کارخیر میں چند نابیناوں کی مدد بھی شامل ہے اور عالمی معیار کے مطابق اس قرآن کو بنایا گیا ہے

آک‌کایا کے مطابق اس قرآن مجید کو ماہرین کی مکمل تصدیق کے بعد اشاعت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس میں کسی قسم کی غلطی کا امکان موجود نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چھ جلد والے بریل قرآنی نسخے کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگا ہے اور اب تک اسکے ایک ہزار سنخے تیار ہوچکے ہیں جبکہ دیانت پارٹی کے مطابق دیگر ممالک میں بھی اس قرآن کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

3601667

نظرات بینندگان
captcha