
ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق اکثر عربی ممالک میں آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہورہا ہے اور ماہرین کے مطابق آئس لینڈ کے لوگ اکیس طویل ترین جبکہ ارجنٹاین کے مسلمان ساڑھے نو گھنٹے کے ساتھ مختصر ترین روزہ رکھیں گے
عرب ممالک میں ۱۵ گھنٹے، الجزایر ۱۶ گھنٹے ۴۴ منٹس ،سومالیہ ۱۳ گھنٹے کے روزے ہوں گے
مصر میں ۱۵ سے ۱۶ گھنٹکے روزے جبکہ یمن میں ۱۴ گھنٹے تک کے روزے ہوں گے ۔ شمالی یورپ جیسے سوئیڈن، ناروے، فن لینڈ اور ڈنمارک میں ۲۰ گھنٹے سے زاید کے روزے ہوں گے۔
لاطینی امریکہ کے ممالک ۱۰ گھنٹے جبکہ عراق، فلسطین، لبنان، اردن اور شام کے مسلمان ۱۶ گھنٹے روزہ دار ہوں گے۔
آسٹریلیا کے مسلمان ۱۲ گھنٹے ملایشیاء، ۱۴ اور ہندوستان ۱۶ گھنٹے جبکہ پاکستان ، افغانستان اور چین تقریبا ۱۷ گھنٹے تک کے روزے رکھیں گے۔
میکسیکو، فرانس، ارجنٹاین، جرمنی اور کینیڈا بالترتیب ۱۳ گھنٹے ۲۰ منٹس، ۱۶ گھنٹے، ۹ گھنٹے اور ۲۰ منٹس، ۱۶ اور ۱۸ گھنٹے کے روزے ہوں گے۔