
ایکنا نیوز- روزنامہ جنگ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا سربراہی اجلاس جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر الفلاح ہاوس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے شرکت کی.
ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کی نمائندگی علامہ ہاشم موسوی، جماعت اسلامی کی نمائندگی جماعت اسلامی کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کی جبکہ اس موقع پردیگر جید شیعہ - سنی علماء کرام بھی موجود تھے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے شیعہ سنی علما نے رمضان المبارک میں مہنگایی کنڑول کرنے اور معنوی پروگراموں میں عوام کی شرکت کی درخواست کی ۔

علما نے ٹرمپ کی سعودی دورے اور مسلمان سربراہوں سے اسلام کے بارے میں لیکچر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے امت مسلمہ کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔
یکجہتی کونسل نے رمضان لمبارک کے آخر جمعے کو جمعتہ الوداع اور فلسطینیوں سے یکجہتی کے دن کے طور پرمنانے کا اعلان بھی کیا۔
یاد رہے کہ تمام مذہبی جماعتیں ملی یکجہتی کونسل کی ممبر ہیں اور کسی بھی فرقہ کی تمیز کے بغیر تمام ہی مکاتب فکر کے علماء کو اجلاس میں مدعو کیا جاتا ہے اور وہ خود یا انکے نمائندگان اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔