
ایکنا نیوز- تہران کے عیدگاہ امام خمینی (ره) میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی نمایش میں ترکی اسٹال کے انچارج«علی نودهی»، نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: ترکی کے اسٹال جو «هیزمت» کے نام سے سجایا گیا ہے اسمیں سولہ کیلوگرام خط کوفی میں قرآنی نسخہ رکھا گیا ہے
انکا کہنا تھا: یہ قرآن ان ۵۰۰ نسخوں میں سے ایک ہے جو سال ۲۰۰۷ کو استنبول میوزیم «توپ قاپوسرای» میں موجود اصل نسخے سے اسلامی حکمرانوں کو تحفے میں دینے کے لیے کاپی کی گیی ہے
انہوں نے مزید کہا: اس قرآن کا ہدیہ چھ ہزار ڈالر رکھا گیا ہے جبکہ اس قرآن کا اصل«عثمان بن عفان»(خلیفه سوم) سے منسوب بتایا جاتا ہے۔
علی نودهی کے مطابق اس اسٹال میں ترکی کے مشہور خطاط «احمد قزحصاری» بھی موجود ہے جو خط ریحان میں لکھا گیا ہے
انکا کہنا تھا کہ مذکورہ قرآن ۱۵ کیلوگرم پر مشتمل ہے اور اسکی قیمت دو ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔
علی نودهی کا کہنا تھا کہ اسٹال میں ترکی کے ایک اور معروف خطاط«حسین کوتلو» جو کھال پر کتابت کی گیی ہے موجود ہے جبکہ «حامد الحامدی» اور «محمد آبادی» کی خط کوفی میں کتابت شدہ نسخے رکھے گیے ہیں
ترکی اسٹال کے انچارج کے مطابق انکے اسٹال میں مکہ اور مدینہ کی پرانی تصاویر کے علاوہ نایاب ترک فن پارے بھی موجود ہیں۔
3606262