
ایکنا نیوز- اناتولی نیوز ایجنسی کے مطابق نفرت انگیز جرایم میں اضافے سے مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہوگیی ہے
دو جوان مسلمانوں پر تیزا ب پھینکنے اور مساجد پر نمازیوں پر حملے کے واقعات تشویشناک حد تک بڑھ گیے ہیں ۔
فینز بری پارک کو دھمکی اور پھر نمازیوں پر گاڑی چھڑانے کا واقعہ اسکی ایک مثال ہے
نفرت انگیز جرایم کی رپورٹنگ کرنے والی تنظیم«ٹیل ماما» نے مساجد سے درخواست کی ہے کہ وہ ہر قسم کی دھمکی آمیز خط سے انہیں آگاہ کریں۔
اکثر اسلامی مراکز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوچکے ہیں
تنظیم کا کہنا ہے کہ ہم ان خطوط کو لے کر پولیس سے رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ ان مساجد کی سیکورٹی میں اضافہ کیا جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق اسکولوں میں مسلمان بچوں کے خلاف بھی واقعات معمول بنتے جارہے ہیں۔
لندن اور مانچسٹر میں داعش سے مربوط حملوں کے بعد مسلمانوں کے خلاف واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔