جیکب آباد میں حفظ قرآن و نھج البلاغہ پروگرام کی اختتامی تقریب

IQNA

جیکب آباد میں حفظ قرآن و نھج البلاغہ پروگرام کی اختتامی تقریب

16:29 - July 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3503224
بین الاقوامی گروپ: قرآن مجید میں پر درد کی دوا پوشیدہ ہے ۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل کا خطاب

جیکب آباد میں حفظ قرآن و نھج البلاغہ پروگرام کی اختتامی تقریب


ایکنا نیوز- جیکب آباد میں مدرسہ خاتم النبیین اور جماران فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قرآن کریم اور نہج البلاغہ کے حفاظ کی پر وقار تقریب مرکزی جامع مسجد میں منعقد ہوئی۔ 

تقریب میں جماران فاؤنڈیشن کے حفاظ کرام نے قرآن کریم کی تلاوت کی اور سامعین کے سوالات کے جوابات دئیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم ، مکمل ضابطہ حیات ہے، جس میں انسانی معاشرے کے جملہ مسائل کا حل موجود ہے۔

حاملین قرآن معاشرے کے بہترین انسان ہیں، حدیث مبارکہ میں ہے کہ تم میں سب سے بہتر انسان وہ ہیں جو قرآن پڑھیں اور دوسروں کو پڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ حفاظ کرام نے بہترین انداز میں قرآن کریم حفظ کرکے ایک تہمت کا خاتمہ کیا ہے ، آج ہمارا معاشرہ انس قرآن کی جانب سفر کر رہا ہے۔ قرآنی تعلیمات سے دوری ہمارا اصلی درد ہے اور اس درد کی دوا بھی قرآن کریم کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا ہے۔

جیکب آباد میں حفظ قرآن و نھج البلاغہ پروگرام کی اختتامی تقریب

نظرات بینندگان
captcha