
ایکنا نیوز- جرمنی میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق دس ستمبر کو مونسٹر اور اوزنابرک میں دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے حوالے سے بین المذاہب کانفرنس منعقد ہوگی
اس کانفرنس کا مقصد مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کی مدد سے امن کا قیام ممکن بنانا ہے۔
جرمن شہر مونسٹرکی نشست میں انجیلا مرکل کا خطاب اور بعض افریقن ممالک کے سربراہوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
مختلف مذاہب کے نمایندوں کا بند کمرے میں اجلاس بھی منعقد ہوگا ۔
تین روزہ بین المذاہب کانفرنس کی اختتامی تقریب شہر اوزنابروک کی میڑوپولیٹن ہال میں منعقد ہوگی اور منتظمین کے مطابق اجلاس کا اہم مقصد معاشرے میں امن و محبت قایم کرنا بتایا جاتا ہے۔
منتظمین کے مطابق بین المذاہب گفتگو سے ہم آہنگی بڑھے گی اور امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے۔