
ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم کے مطابق عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل احمد جبریل نے تہنیتی پیغام میں کہا ہے: عوامی تحریک داعش کی شکست اور موصل کی آزادی کو مبارک پیش کرتی ہے ۔
انکا مزید کہنا تھا: ہم عوامی تحریک کو لوگ عراق میں رضا کار فورسز کے ہاتھوں داعش کی شکست کا اندازہ لگاسکتے ہیں ایسی کامیابی جو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور شام میں دہشت گردوں کی شکست کے حوالے سے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔
جبریل کا کہنا تھا: ہم اطمینان سے کہہ سکتے ہیں کہ عراق اس وحشتناک جنگ سے نکلنے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران، شام اور مقاومتی گروپوں کے شانہ بشانہ ثابت قدم رہے گا۔
پیغام کے آخر میں کہا گیا ہے: اس کامیابی پر امت اسلامی کو مبارک باد کہنا چاہیے اس سے دہشت گردی کے مرکز یعنی صھیونی رژیم کو دھچکہ لگا ہے اور عراق و شام کے بعد مظلوم فلسطینوں کی کامیانی کی راہ بھی ہموار ہوگی ۔