
ایکنا نیوز- بحرین کے امام بارگاہ سار میں «حاج امین آل هانی» جو شہید قرآن کے نام سے مشہور ہوچکا ہے کی یاد میں قرآنی محفل اور تعزیتی تقریب منعقد کی گیی
بحرین کے قرآنی مراکز کے تعاون سے منعقدہ پروگرام میں بین الاقوامی قرآء
«شیخ عبدالله أبل»، «محمود الاسکافی»، «قاسم القطری» اور «حسین الابیض» نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا ۔
تعزیتی تقریب میں بڑی تعداد میں بحرینی باشندوں کے علاوہ شهید حاج امین محمد آل هانی کے قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے۔
حاج امین محمد آل هانی سعودی عرب کے قطیف اور دمام میں معروف قرآنی استاد تھے جنکو رمضان المبارک کے آخری دنوں میں ایک چیک پوسٹ پر سعودی فورسز نے بیدردی سے گولیوں کا نشانہ بنایا جسمیں اسکی گاڑی مکمل طور پر جل گیی اور آپ درجہ شہادت پر فایز ہوئے۔