
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی ترکیا الان کے مطابق ترکی کے مذہبی ادارے کے سربراہ بنیامین آلبایراک کے مطابق ملک میں حافظوں کی تعداد ایک لاکھ اٹھائیس ہزار تک پہنچ گیی ہے
انکا کہنا تھا کہ اس وقت تک ایک لاکھ آٹھائیس ہزار چار سو چالیس حافظوں کو حفظ کی سرٹییفیکٹ مل چکی ہے
البایراک کے مطابق مختلف مدارس میں اس وقت ستّر ہزار طلبا حفظ قرآن پر کام کررہے ہیں جنکے لیے پانچ ہزار اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال چھ ہزار پانچ سو طلبا حفظ قرآن مکمل کرچکے ہیں جبکہ اس سے پہلے یہ تعداد پانچ ہزار اور پانچ پانچ سو تھی۔
بنیامین آلبایراک کے مطابق گرمیوں کے موسم میں تیس لاکھ طلبا کے لیے اسلامی کلاسوں کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ ان میں ۷۷ ہزار طلبا قرآن مجید کی کلاسوں میں شریک تھے۔