
ایکنا نیوز- فلسطین الیوم نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ میں زیتون کے علاقے کی مسجد «شهداء الزیتون» میں قرآنی تقریب منعقد ہوئی جسمیں اقرا فلاحی ادارے کے سربراہ شیخ الفتاح ، قرآنی کورس کے استاد شیخ بشیر البردینی سمیت طلبا اور مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔
فلاحی انجمن کے سربراہ نے قرآن کورس کو سراہتے ہوئے کہا : آج جہاں ہماری اولاد ثقافتی حملوں کی زد میں ہے ہر دور سے بڑھ کر قرآنی تعلیمات اور ہدایات کی محتاج ہے.
انکا کہنا تھا: حقیقی اسلامی تعلیمات سے صھیونی رژیم کو خوف محسوس ہوتا ہے اور بلاشبہ جو مسلمان درست معنوں میں قرآن و سنت پیغمبر(ص) پر عمل پیرا ہے ان کا سامنا کرتے ہوئے صھیونیوں کو ڈر لگتا ہے
قرآنی کورس کے استاد شیخ بشیر البردینی نے تقریب میں کورس کے حوالے سے خطاب کیا اور کہا : ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ رسول اکرم کی تاکید کے مطابق قرآن و احکام کی تعلیمات سے اتنے طلبا فیض یاب ہوئے ہیں ۔