
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «روسیا الیوم» کے مطابق امریکہ میں داخل ہونے کے لیے کینیڈین مسلمانوں کے کیی انٹری کارڑز منسوخ کردیے گیے ہیں
رپورٹ کے مطابق متعدد لوگوں کو خط ارسال کرکے آگاہ کیا گیا ہے کہ انکے امریکہ میں انٹری کارڑز منسوخ ہوچکے ہیں تاہم اسکی کوئی وجہ نہیں بتائی گیی ہے۔
کینیڈا میں مسلمانوں کے بین الاقوامی وکیل «سینڈی شیرنیاک» نے کہا ہے کہ چار لوگوں نے اب تک کارڑز منسوخ ہونے کی اطلاع دی ہے۔
انکا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے کارڑز منسوخ ہوچکے ہیں وہ مسلمان ہیں اور انکے نام محمد جیسے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ٹرامپ کے مطابق صرف چھ ممالک جنمیں ایران، شام، یمن، سوڈان اور لیبیا شامل ہے کے شہریوں پر پابندی لگائی گیی ہے مگر کینیڈین مسلمانوں کو روکنا سمجھ سے بالاتر ہے۔
«نیکسوس کارڈ» کے زریعے کینیڈین مسلمان آسانی سے امریکہ میں آنے جانے کی سہولت رکھتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ ٹرامپ کے حکم پر چھ اسلامی ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں آنے پر پابندی لگائی گیی ہے۔