
ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی خبررساں ادارے (PNN) کی رپورٹ میں بتائی گیی ہے کہ تین فلسطینی مجاہدین کے فدایی حملوں کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگیی ہے اور مسجد الاقصی کا دروازہ نمازیوں پر بند کردیا گیا ہے
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صھیونی پولیس افیسر کے حکم پر مسجدالاقصی کے دروازوں کو بند کردیا گیا ہے اور تاحکم ثانی اس میں مسلمان نماز جمعہ ادا نہیں کرسکتے۔
قطر ٹی وی الجزیرہ کے مطابق سال ۱۹۶۹ کے بعد پہلی بار مسجدالاقصی کو مسلمانوں پر بند کردیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی مجاہدین کے فدایی حملوں میں صھیونی غاصب کی پولیس پر فایرنگ کی گیی جسمیں دو پولیس ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگیے تھے جبکہ تین مجاہدین پر درجہ شہادت پر فایز ہوگیے ہیں۔