
ایکنا نیوز- آستانہ مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پروجیکٹ کے انجنیر«علی حسین محسن»، کا کہنا ہے:
۱۲۰۰ میٹر لمبا اور پانچ میٹر گہرا سرداب تمام تر سہولیات کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے جسمیں لفٹ کا بھی انتظام موجود ہوگا۔
انکا کہنا تھا: سرداب کو بہتر اور پایدار بنانے کے حوالےسے خصوصی انتظامات کیے گیے ہیں
انجنییر کے مطابق تمام کام اختتامی مراحل میں ہیں اور جلد افتتاح متوقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس نیے سرداب کو بنانے کا مقصد صحن حسینی(ع) میں اہم مواقعوں پر رش میں کمی لانا ہے تاکہ زایرین آسانی کے ساتھ زیارت انجام دیں سکے۔
کربلا میں ہر سال عرفہ اور عاشورا و چہلم کے موقع پر عراق اور دیگر ممالک سے زایرین کا سمندر امڈ آتا ہے۔