
ایکنا نیوز- مسجد کوفہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مسجد کوفہ کے متولی «سید محمد مجید الموسوی» اور چینی سفیر «چن وی چینگ» کے درمیان ملاقات میں عراقی مقدس مقامات میں فن معماری اور زائرین کی سہولیات کے موضوعات پر دونوں میں گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا
متولی مسجد نے چینی سفیر کو کوفہ شہر کی تاریخ اور تعمیر کے مختلف مراحل سے آگاہ کیا۔
چینی سفیر نے دورے پر خوشی کا اظھار کرتے ہوئے عمدہ فن معماری اور دیگر اقدامات کو سراہا اور تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
چینی سفیر نے حرم مطهر حضرت علی(ع) کا بھی دورہ اور زیارت کی اور منتظمین سے ملاقات کی ۔
چینگ نے دورے کا مقصد زیارت اور ثقافتی حوالے سے معلومات اور تعاون کو قرار دیا ۔