ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے عراق میں مذہبی مزارات اور آیت اللہ سیستانی کے گھر پر حملہ کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے انٹیلیجنس شعبہ نے آج عراقی تاریخ کے سب سے خطرناک دہشت گردانہ حملے کے منصوبے کو ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ داعش کے اس دہشت گردانہ منصوبہ کے تحت دینی مزارات نجف اشرف، کربلائےمعلی ، سامراء اور آیت اللہ سیستانی کے گھر کو نشانہ بنانا تھا۔ اس شوم منصوبہ کا مقصد داعش دہشت گردوں کی شکست کو چھپانا اور عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا بھی تھا۔لیکن عراقی فورسز نے بر وقت کارروائی کرکے اس منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق داعش کے دہشت گردوں اور بارود سے بھری گاڑیوں کو نکلنے سے پہلے انکے اڑوں میں ہوایی بم باری کرکے ناکام بنایا گیا ہے۔