افغانستان میں عشرہ کرامت کے پروگرامز + تصاویر

IQNA

افغانستان میں عشرہ کرامت کے پروگرامز + تصاویر

12:40 - July 31, 2017
خبر کا کوڈ: 3503348
بین الاقوامی گروپ: عشرہ کرامت کے حوالے سے ایرانی ادارہ ثقافت کے تعاون سے بھیجے گیے قرآنی گروپ «عباد» کی شرکت کے ساتھ مختلف پروگرامز جاری ہیں

افغانستان میں عشرہ کرامت کے پروگرامز + تصاویر


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق قرآنی «عباد» جو ایران سے افغانستان کا دورہ کررہا ہے انکی شرکت کے ساتھ مختلف پرگرامز جاری ہیں

گروپ کا پہلا پروگرام افغانستان کے قرآنی کونسل کے تعاون سے منعقد ہوا جسمیں حضرت فاطمه معصومه(س) کی شان میں منقبت خوانی کےعلاوہ مختلف قاریوں نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا

دیگر پروگراموں میں «نور» ٹی وی پر پروگرام تھا جسمیں ایرانی قاریوں نے تلاوت اور حفظ کا پروگرام پیش کیا اور حفظ و قرآت کے اصولوں پر رہنمایی بھی کیے۔

افغانستان میں عشرہ کرامت کے پروگرامز + تصاویر

ٹی وی پر «اسماء الله» اور رسول اسلام(ص) کی شان میں تواشیح بھی پیش کیا گیا ۔

قرآنی گروپ «عباد» نے کابل میں اباصالح المهدی(عج) کمپلیکس کی نماز جعمہ میں شرکت کی اور وہاں پر فن کا مظاہرہ کیا

دیگر پروگراموں میں مدینة العلم کمپلیکس میں تقریب میں شرکت تھی جسمیں انہوں نے پیغمبر اعظم(ص) کی شان میں تواشیح پیش کیا۔

کابل کی مسجد مالک اشتر میں بھی قرآنی گروپ «عباد» نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جسمیں نبی مکرم اسلام(ص) اور حضرت امام رضا(ع) کی شان میں منقبت خوانی کے علاوہ تواشیح کا بھی شاندار مظاہرہ کیا ۔

افغانستان میں عشرہ کرامت کے پروگرامز + تصاویر

3624818

نظرات بینندگان
captcha