
ایکنا نیوز- بحرین کے اخبار روزنامه «الأیام» کے مطابق تیسرا آن لاین عالمی مقابلہ حسن قرآت «عالمی قاری » کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں
اس مقابلے میں بہترین قاری کے انتخاب کے لیے بیس ممالک سے ساٹھ خواتین اور مرد ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
گیارہ عربی ممالک سے گیارہ نمایندے تمام مراحل کی مکمل نگرانی کریں گے
منتظمین کے مطابق تیرہ ہزار ای میلز کے زریعے سے دنیا کے مختلف اہم قرآنی اداروں کو اطلاع رسانی کی جارہی ہے.
مقابلے سے قبل ایک اجلاس میں سترہ سال سے کم عمر قرآء کے لیے الگ سے مقابلہ۔ مقابلے کے عنوان کو تبدیل کرنا، اس مقابلے کے لیے ویب سایٹ تیار کرنا اور مقابلے کے لیے ایک الگ جگہے کا انتظام کرنے کے حوالے سے تبادلے خیال کیے گیے
قابل ذکر ہے کہ «عالمی قاری » حسن قرآت بحرین کی وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقد کیا جارہا ہے۔
مقابلوں کی اختتامی تقریب اپریل کو اگلے سال اپریل کو منعقد ہوگی
رپورٹ کے مطابق «عالمی قاری » میں دنیا بھر سے قرآء آن لاین شرکت کرسکتے ہیں۔ اسکے لیے لازم ہے کہ خواہشمند قرآء اپنی تلاوت کی ویڈیو فایل ارسال کرے جنکو ماہرین ججمنٹ کے بعد بہترین قاری کا انتخاب کریں گے۔
«عالمی قاری » کے پہلے مرحلے میں پہلے پانچ بہترین قرآء کا انتخاب ہوگا جسکے بعد فاینل مرحلہ منعقد کیا جائے گا۔