
ایکنا نیوز- منامہ پوسٹ کے مطابق شیخ آیت الله عیسی قاسم کے آبائی علاقے «الدراز» میں سب سے بڑا مظاہرہ منعقد کیا گیا جہاں مظاہرین نے سخت رکاوٹوں کے باوجود سڑکوں پر نکل کر آل خلیفہ کے مظالم پر احتجاج کیا اور انکے خلاف نعرے لگائے۔
الدیه سٹی میں بھی آیتالله عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے ہوئے جبکہ شهرکان، السهله اور سماهیج کے علاقوں سے مظاہروں کی اطلاعات ملی ہیں۔
الدراز میں مسلسل چھپّن ہفتوں سے نماز جمعے پر پابندی عاید ہے اور اس علاقے کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔
گذشتہ جمعے کو بھی امام جمعے کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا جبکہ لوگوں نے احتجاجا سڑکوں پر نماز ادا کی۔
جامعہ مسجد امام صادق(ع) کے اطراف میں بھی فورسز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اکیس مئی کو آیت الله عیسی قاسم کو مبینہ طور پر غیر قانونی اموال بڑھانے پر بحرین کی عدالت نے ایک سال قید اور ۲۶۵ هزار ڈالر جرمانے کی سزا سنائی جسپر اعتراضات کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بحرینی عوام گذشتہ سات سال سے حقوق کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔