
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ «chicagotribune» کے مطابق «ایلینوی» کے «لیک» سٹی کی مقامی مسجد میں " کھلی مسجد" پروگرام منعقد کیا گیا جسمیں درجنوں غیر مسلم امریکن نے شرکت اور اسلام و جھاد کے حوالے سے سوالات پوچھے۔
اس پروگرام سے خطاب میں مسجد کے امام «اظفرالدین»، نے کہا کہ جب اسپین کے وزیر اعظم نے بارسلونا واقعے پر بات کی تو انہوں نے جھادی کلچر کا نام لیا مگر میں کہتا ہوں کہ وہ جہاد کے لفظ اور معنی سے واقف نہیں۔
اظفرالدین نے کہا کہ جہاد کا سادہ معنی کوشش اور جستجو ہے ۔
پروگرام کے انچارج «سبیل احمد» نے کہا کہ " اوپن ماسک" پروگرام میں سو کے لگ بھگ مساجد شامل ہیں جسکا مقصد اسلام کو درست انداز میں پیش کرنا ہے.
پروگرام میں شریک تمام غیر مسلموں کا ایک ایک جلد قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا گیا ۔
پروگرام میں بہت سی خواتین نے حجاب کے حوالے سے سوالات کیے۔ جس کے جواب میں مسجد انجمن کی رکن «هلنا ابوشمه»، نے کہا کہ اس کا مطلب ہے مناسب پوشاک، جسکا حکم سب کے لیے ہے
« وائوک گان» سٹی کے میر «سم کانینگهام» جو پروگرام میں شریک تھے انہوں نے اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسا ہی پروگرام دیگر مقامات پر منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔