ایکنا نیوز- حیدر آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے احتجاجی مظاہرے سےکہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان امریکی غلامی کو خیر باد کہ دے، کیونکہ ظالم استکباری قوتوں سے تعلق نے اس قوم کو بہت زیادہ نقصان دیا ہے۔ ہم کرائے کے قاتل نہیں کہ امریکی ہمیں ڈالر دیں اور ہم امریکی مفادات کی تکمیل کریں۔علامہ ڈومکی کا کہنا تھا کہ امریکہ دوستی ، امریکی دشمنی سے زیادہ خطرناک ہے، جس دن امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے نکالا گیا ہم اس دن جشن منائیں گے۔ پاکستان میں امریکی سفارتخانے دھشت گردی میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ ، اسرائیل اور انڈیا تین دشمن ہیں جس سے وطن عزیز کو خطرہ ہے، اس اہم اشو پر پوری قوم متحد ہے۔ نواز شریف سمیت بہت سارے عناصر نے اس حساس موقع پر خاموشی اختیار کرکے امریکی غلام ہونے کا تاثر دیا ہے۔