
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «صدى البلد» کے مطابق ڈیولپمنٹ منسٹری کے اطلاعیہ میں کہا گیا ہے گذشتہ مہینے سے مقابلوں کا اعلان کیا گیا تھا تاہم کم تعداد میں خواہشمندوں کی شرکت کے باعث معینہ مدت میں اضافہ کیا گیا ہے
منسٹری کے مطابق اعلانات درست نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ افراد کو اطلاع رسانی نہیں ہوسکی تھی ۔
قرآنی شعبوں میں تجوید کے ساتھ تواشیح پڑھنے کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لیے ڈیولپمنٹ منسٹری کے وزیر «هشام شریف» کی زیر نگرانی جامعہ الازھر کے تعاون سے مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔
وزارت کے مطابق مصری انداز میں تلاوت اور تواشیح کے میدان باصلاحیت قرآء کو تربیت دینے کا پروگرام بنایا جارہا ہے
ہر شعبے میں پندرہ قرآء کو منتخب کیا جایے گا جبکہ فاینل مرحلہ قاہرہ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مقابلوں میں نقد انعامات کے علاوہ اسناد بھی دیے جائیں گے۔
اول تا سوم آنے والوں کو بالترتیب دس ہزار، سات ہزار اور پانچ ہزار مصری پونڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔