
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے ارم نیوز کے مطابق «حج فارسی» چینل کے ڈایریکٹر «عادل البریه» کا کہنا ہے: بدھ کے دن سے حج مناسک پر رہنمائی کے لیے اس چینل کو شروع کیا گیا ہے.
البریه کے مطابق مذکورہ سیٹلایٹ چینل ۲۴ گھنٹے کام کرے گا اور ریڈیو پر بھی اسکے پروگرام سنے جاسکتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ پر بھی اس کو دیکھنا ممکن ہوگا.
سعودی حکام کے مطابق اس چینل کو شروع کرنے کا مقصد حج پیغام اور خدمات کو فارسی زبان حجاج کی رہنمائی کے لیے پیش کرنا ہے جبکہ چینل پر مناسک حج اور مسجد الحرام کی نماز کو برراہ راست نشر کیا جائے گا۔