
ایکنا نیوز- روس میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق تحقیقی مرکز GfK نے مذہب پھلینے کے حوالے سے سروے کیا ۔
اس سروے میں نصف آبادی (۴۶ درصد) لوگوں نے مذہب پھیلنے کی حمایت کی ، سروے میں اکیس سو لوگوں سے رائے لی گیی ۔
اس سروے مین ۵۸ فیصد کے مطابق روسی معاشرے میں مذہب کے رجحان میں اضافہ ہوچکا ہے جبکہ ۱۶ کے مطابق مذہب کا معاشرے میں کردار کم ہوچکا ہے۔
سولہ فیصد جو سمجھتے ہیں کہ مذہب کا رنگ معاشرے میں پھیکا ہوچکا ہے ان میں سے ۶۹ فیصد لوگ اس تبدیلی سے ناخوش ہیں۔
مجموعی طور پر ۴۶ فیصد لوگ مذہب پھیلنے کے حوالے سے خوش ہیں جبکہ گیارہ فیصد لوگ مذہب کے بڑھتے کردار سے ناخوش ہیں ، چھبیس فیصد لوگ نے معاشرے میں تبدیلی کو رد کیا ہے۔