برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر عا لم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے،سراج الحق

IQNA

برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر عا لم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے،سراج الحق

11:09 - September 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3503501
بین الاقوامی گروپ: پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے برما کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے ْ جماعت اسلامی پاکستان نے مطالبہ کردیا

برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر عا لم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے،سراج الحق


ایکنا نیوز- امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کے قتل عام پر عا لم اسلام کی خاموشی افسوس ناک ہے پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے برما کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے برما کے مسلمانو ں کے قتل عام کے خلاف جماعت اسلامی اٹھ ستمبرکو اسلام آباد میں برما کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج جبکہ 10 ستمبر کو کراچی میں بڑااحتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے لویر دیر کے علاقہ منڈا میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سراج الحق نے کہا کہ اس وقت برما میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے دنیا بھر میں مسلمان عید قربان کے موقع پر جانور ذبح کررہے ہیں جبکہ رونگیا برما میں مسلمانوں اور بچوں کو ذبح کیا جارہا ہیں اور حاملہ خواتین کے پیٹ سے بچے نکال کر اسے کتوں کو ڈال رہے ہیں جبکہ مسلم دنیا کے حکمرانوں نے اس مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے انھوں نے کہا کہ 46اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج جس کی قیادت جنرل راحیل کررہے ہیں عالم اسلام اور برما کے مظلوم مسلمانوں کاکب کام ائیگا۔

 انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے انھوں نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے انھوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مسلم ممالک برما کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے اور فوری طور پر او ائی سی کا اجلاس بلا یا جا ئے انھوں نے کہا کہ برما کے مسلمانون کے قتل عام پر مسلم دنیا کو شدید احتجاج کرنا چاہئے تھا لیکن افسوس کہ ایسا نہیں ہوا۔

نظرات بینندگان
captcha