
ایکنا نیوز- سوئیڈن میں قایم امام علی(ع) اسلامی مرکز کے سربراہ رحمت اللہ بیات نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا:
پانچواں قرآنی مقابلہ آج سے اسلامی مرکز میں ہورہا ہے جسمیں مختلف اقوام کے نمایندے شامل ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مقابلہ «شمالی یورپ قرآنی مقابلہ» کے عنوان سے ہرسال منعقد کیا جاتا ہے جسمیں طلبا بھرپورانداز میں شرکت کرتے ہیں۔
بیات کے مطابق اس وقت تک قرائت، حفظ اور اذان میں سو سے زاید امیدوار نام رجسٹرڈ کرواچکے ہیں جبکہ مفاہیم قرآن کے مقابلوں میں صرف طالبات حصہ لے سکتی ہیں۔
افتتاحی پروگرام آج شام ۱۸:۳۰ اسٹاک ہوم کے امام علی(ع) اسلامی مرکز میں منعقد ہوگا
رحمتالله بیات نے مزید کہا کہ مقابلوں میں ڈنمارک، جرمنی، اٹلی، فن لینڈ،ناروے اور سوئیڈن سے طلبا شریک ہیں جبکہ مقابلہ اتوار تک جاری رہے گا۔
3639525