
ایکنا نیوز- روزنامه «گارڈین» کے مطابق برطایہ میں اعلی تعلیم کے باوجود مسلم جوان روزگار کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں۔
سروے کے مطابق صرف چھ فیصد مسلم جوان اعلی اور اہم پوسٹوں پر تعینات ہیں ، فل ٹایم جاب میں ۶۔۱۹ فیصد مسلم جوان مشغول ہیں جبکہ یہی ریشو دیگر اقوام میں ۹۔۳۴ فیصد ہے۔
سروے میں مزید معلوم ہوا کہ اکثر مسلم گھرانوں میں لڑکیوں کو شادی کی جانب مایل کرانے کی کوشش کی جاتی ہے بہ نسبت روزگار یا جاب کرنے کی۔
قابل ذکر ہے کہ مسلم فوبیا کی وجہ سے دیگر یورپی ممالک میں بھی مسلمانوں کو روزگار کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔