
ایکنا نیوز-مختلف دیگر ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی جشن عید غدیر مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ،اس حوالے سے مختلف شہروں میں تقربیات منعقد کی جائیگی اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی میں آج بروز ہفتہ بعد از نماز مغربین شیعان حضرت حیدر کرار جشن عید غدیر مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے جسمیں مولانا شعیب نقوی خطاب جبکہ معروف پاکستانی شاعر فدا حسین نوشاد مہمان خاص کے طور پر شریک ہوں گے .
ایڈیلیڈ میں کل بروز اتوار کو جشن غدیر منانے کا اعلان کیا گیا ہے ، جبکہ کئی ایک مقامات پر جشن غدیر کی مناسبت سے خصوصی محافل کا اہتمام کیا جائے گا ،علماء و ذاکرین عید غدیر کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے اور اختتام پر لنگر تقسیم کیا جائے گا۔
