
ایکنا نیوز سے گفتگو میں سویڈن میں امام علی(ع) اسلامی مرکز کے ڈایریکٹر حجت الاسلام والمسلمین محسن حکیم الهی نے کہا: افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے جسکا آغاز ایران کے معروف قاری «حسین حیدرزاده» نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔
تلاوت کے بعد «حجتالاسلام والمسلمین حکیم الهی» نے شرکاء سے قرآنی موضوع پر خطاب کیا جبکہ امام علی(ع) کے سربراہ «رحمتالله بیات» نے مقابلوں کے حوالے سے تفصیلات پیش کی۔

سویڈن میں امام علی(ع) اسلامی مرکز کے خطیب نے مزید کہا کہ پروگرام میں «طه النبی(ص)» نے تواشیح پیش کیا جبکہ پروگرام کے آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
یورپ کے قرآنی مقابلے ہر روز صبح آٹھ بجے شروع اور شام کے سات بجے تک امام علی(ع) اسلامی مرکز میں جاری رہیں گے۔
حجت الاسلام والمسلمین حکیم الهی کے مطابق اتوار کا فاینل مرحلہ منعقد ہوگا جبکہ اتوار کی شام کو تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوگی ۔
قابل ذکر ہے کہ پانچویں قرآنی مقابلوں میں یورپ کے مختلف شہروں سے مختلف اقوام کے نمایندے شریک ہیں۔

