
ایکنا نیوز- کوئٹہ میں ایک مخیر اور مجلس وحدت کے تعاون سے سولہ جوڑوں کی شادی کی تقریب منعقد کی گیی۔ ان جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب، ہاکی گراونڈ گلستان ٹاون میں منعقد ہوئی جسمیں علما ، سیاسی لیڈروں اور مختلف تنظیموں کے نمایندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی افراد شریک تھے۔

اجتماعی شادی سے تقریب میں ممبرصوبائی اسمبلی اور نمایندہ مجلس وحدت مسلمین نے کہا کہ سولہواں اجتماعی شادی کی تقریب ہماری کاوشوں کی ایک دلیل اور ثبوت ہے۔

انکا کہنا تھا : تکفیری اور وہابی ملک و قوم دشمنوں کے برعکس مجلس وحدت اقوام اور مذاہب میں اتحاد کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ہربار اجتماعی شادیوں کی تقریبات میں شیعہ ، سنی ، عیسائی اور بلوچ، پشتون و ہزارہ سب کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اقوام میں اتحاد کے لیے کام کررہے ہیں۔
