
ایکنا نیوز- البلد نیوز کے مطابق ویانا کی «مصری» مسجد چار سومیٹر پر واقع ہے جہاں چار سونمازیوں کے لیے عبادت کی گنجایش موجود ہے
مصری مسجد ایسے علاقے میں موجود ہے جہاں مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے ۱۵ هزار سکونت پذیر ہیں۔
سنگ مرمر سے تعمیر شدہ مسجد خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے جہاں عربی زبان کے علاوہ قرآنی تعلیمات اور بچوں کی تربیت کے لیے کلاسز بھی منعقد ہوتی ہیں.
آسٹریا میں مقیم مصری دانشور «بهجت العبیدی» کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسجد اسلامی تعلیمات کی ترویج میں اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔
الازھر کے نمایندے «شیخ محمد شحاته» کے مطابق اس مسجد میں مختلف ممالک اور اقوام کے باشندے آکر عبادت کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آسٹریا کی آٹھ ملین کی آبادی میں چھ لاکھ پچاس ہزار مسلمان شامل ہیں جہاں انکے مذہب کو رسمی طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔