
ایکنا نیوز- بنگلہ دیش سے ایکنا نیوز کے نمایندے کے مطابق ایرانی ھلال احمر کے زریعے سے ارسال کیے گیے سامان کی کھیپ بنگلہ دیش کے " شاہ امانات" بین الاقوامی ہوائی اڑے پر پہنچ گیی ہے جسمیں خوراک اور ادویات شامل ہیں
ایرانی وفد نے اس موقع پر صحافیوں سے کہا کہ اسلامی ممالک کو اس مشکل میں روہنگیا مسلمانوں کی بھرپور مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔
ایرانی وزارت خارجہ کے نمایندے «ابراهیم رحیمپور» کا کہنا تھا: ہم میانمار کی حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کی نجات کے لیے گفتگو کررہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ صحرایی ہسپتال بنانے پر بھی ہماری کوشش جاری ہے۔
ابراهیم رحیمپور کے مطابق چالیس ٹن امدادی سامان چٹاگانگ سے روہنگیا مسلمانوں کے لیے نایکس بازار پہنچا دیا گیا ہے