لندن دہشت گردی سے فایدہ اٹھانے کے لیے ٹرمپ کا دباو

IQNA

لندن دہشت گردی سے فایدہ اٹھانے کے لیے ٹرمپ کا دباو

9:14 - September 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3503542
بین الاقوامی گروپ: لندن دہشت گردی سے ناجایز فایدہ اٹھانے کے لیے ٹرمپ کی مزید چھ مسلمان ممالک کے باشندوں کے داخلے پر پابندی سخت کرنے کی کوشش۔

لندن دہشت گردی سے فایدہ اٹھانے کے لیے ٹرمپ کا دباو


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الیوم السابع کے مطابق ٹرمپ نے لندن کے میٹرو ٹرین میں دھماکے سے ناجایز فایدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ چھ اسلامی ممالک کے باشندوں کے امریکہ میں داخلے پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔


انہوں نے ٹویٹ پیغام میں لندن دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی حکومت نے چھ مہینے میں اوباما کی آٹھ سال کی حکومت سے زیادہ داعش کے خلاف کامیابیاں حاصل کرچکی ہے۔


انہوں نے لندن دھماکے میں دہشت گردوں کو کم عقل اور بیمار قرار دیا ہے جو لندن پولیس سے مقابلہ کی کوشش کررہے ہیں۔


قابل ذکر ہے کہ لندن میٹرو اسٹیشن پر دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

لندن پولیس کے مطابق ٹرین میں سفید رنگ مادے سے دھماکہ ہوا ہے اور یہ دہشت گردی کی کوشش تھی۔

3642128

نظرات بینندگان
captcha