مصری بھائیوں نے چشم بصیرت سے قرآن مجید حفظ کرلیا + تصویر

IQNA

مصری بھائیوں نے چشم بصیرت سے قرآن مجید حفظ کرلیا + تصویر

9:22 - September 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503560
بین الاقوامی گروپ: «سلام» اور «احمد» بصارت سے محروم برادران نے والد کی رہنمائی میں قرآن مجید حفظ کرنے کا کارنامہ انجام دیا

مصری بھائیوں نے چشم بصیرت سے قرآن حفظ کرلیا + تصویر


ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «البوابه نیوز» کے مطابق مصر کے صوبہ " جیزہ" کے گاوں " بدرشین" سے تعلق رکھنے والے سلام اور احمد نے والد کی انتھک محنت کے نتیجے میں حفظ قرآن کا مہم سرکرلیا ہے ،

اکثر استادوں نے انکو پڑھانے سے انکار کیا کہ یہ قرآن حفظ نہیں کرسکتے مگر انکے والد نے ہمت نہ ہاری اور محنت سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا

معجزاتی طور پر سلام نے صرف نو برس اور احمد نے بارہ سال کی عمر میں قرآن مجید کو مکمل طور پر حفظ کرلیا

«سلام» نے حفظ قرآن کے بعد قرآت اور تجوید کے اعلی دروس پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا اور اس وقت وہ الازھر یونیورسٹی کے طالب علم ہے.


«احمد» بھی پیچھے نہ رہا اور اس وقت قرآت کے مختلف روش اور طریقوں کے اصول پڑھ رہے ہیں اور اس وقت الازھر کے خطیب، حافظ اور مبلغ کے طور پر سرگرمیوں میں مصروف ہے۔


ااحمد اور سلام نے «البوابه نیوز» سے گفتگو میں کہا : حدیث نبوی «إِذَا مَاتَ الْمُؤْمِنُ انْقَطَعَ عَمَلُهُ إِلَّا مِنْ ثَلَاثٍ صَدَقَةٍ جَارِيَةٍ أَوْ عِلْمٍ يُنْتَفَعُ بِهِ أَوْ وَلَدٍ صَالِحٍ يَدْعُو لَهُ: کے مطابق ہماری خواہش ہے کہ ہم تمام کم عمر اور بزرگ طالب علموں کو حفظ قرآن میں معاونت کرسکے یہی ہمارا ہدف ہے۔

مصری بھائیوں نے چشم بصیرت سے قرآن حفظ کرلیا + تصویر

3643677

نظرات بینندگان
captcha