
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے Auburnpub، کے مطابق قرآن شناسی کورس کا مقصد مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو قرآن مجید سے آشنا کرانا ہے
قرآن کریم، حضرت محمد(ص)، اسلام کا ظهور، اسلام میں عورت کا مقام اور جہاد جیسے موضات پر کورس میں گفتگو ہوگی۔
قرآن شناسی کورس کا آغاز دس اکتوبر سے ہوگا جو پانچ ہفتوں تک جاری رہے گا۔
اس قرآن شناسی کورس کا عنوان «اچھا همسایه بننا: مسیحیت اور اسلام» رکھا گیا ہے جسمیں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔
ٹرمپ کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے امریکہ میں اسلامی ہراسی کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے مقابلے میں مختلف کلیساوں میں بین المذاہب ہم آہنگی پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے/.
3646071