
ایکنا نیوز- ویب سایٹ کفیل؛ کے مطابق حیدر اور عقیل دو دوست کو امام حسین(ع) کے عشق اور معرفت سے سرشار بصارت نہ ہونے کے باوجود دل کی آنکھوں سے کربلا جانے کا عزم لیکر پیدل روانہ ہوچکے ہیں۔
دونوں نابینا دوست کیی سالوں سے سینکڑوں میل کا سفر پیدل طے کرکے اربعین حضرت اباعبدالله الحسین(ع) کے لیے کربلا جاتےرہے ہیں۔
چالیس سالہ حیدر اور پینتیس سالہ عقیل بغیر کسی سہارے یا رہنما کے صرف دل کی آنکھوں اور نور سے عشق امام مظلوم میں ہر سال کربلا جاتے ہیں جو قابل تعریف ہے۔
دونوں دوست کوشش کرتے ہیں کہ ایسے راستوں کا انتخاب کریں جس سے دیگر پیدل جانے والے زائرین کو مشکل پیش نہ ہو/.