فرانس میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی

IQNA

فرانس میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی

7:54 - December 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3503887
بین الاقوامی گروپ: سروے کے مطابق اس وقت فرانس میں 5.7 ملین مسلمان آباد ہیں اور اس میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

فرانس میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی


ایکنا نیوز- روزنامه The Local؛کے مطابق فرانس میں مسلم آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اسکی اہم وجہ مسلم مہاجرین کی آمد ہے ۔

مریکی تحقیقاتی مرکز «پیو» کے مطابق سال ۲۰۱۰ سے ۲۰۱۶ تک فرانس میں پانچ لاکھ مسلمان مہاجر داخل ہوچکے ہیں جنمیں اکثر عام مہاجرین تھے نہ کہ پناہ گزین۔

اس عرصے میں فرانس اسّی ہزار مسلمان مہاجرین کو رسمی طورپر قبول بھی کرچکا ہے۔

اس سروے میں تین منظر کی پیشن گوئی کی گیی ہے۔

پہلے منظر نامے کے مطابق اگر یورپ میں مسلمانوں کی آمد روک جائے تو سال ۲۰۵۰ تک فرانس میں مسلم آبادی ۹ تک پہنچ سکتی ہے۔


دوسرے منظر نامے کے مطابق اگر یورپ میں مسلمان مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جارہی رہا تو اس صورت میں برطانیہ کی مسلم آبادی فرانس کی مسلم آبادی سے بڑھ سکتی ہے۔

اس صورت میں برطانوی مسلمانوں کی تعداد تیرہ ملین تک پہنچ جایے گی جبکہ فرانس میں یہ تعداد 12.6 ملین اور جرمنی میں یہ تعداد سال ۲۰۵۰ کو 8.5 ملین تک پہنچ سکتی ہے۔


تیسرے منظر نامے کے مطابق مہاجرین اور پناہ گزینوں کا سلسلہ نہ روکا تو سال ۲۰۵۰، تک جرمنی میں یہ تعداد 17.5 تک پہنچ سکتی ہے اور یہ یورپ کا دوسرا بڑا مسلم ملک بن سکتا ہے

اس سروے کے مطابق سال ۲۰۵۰ تک یورپ کی کل آبادی کا ۱۱ فیصد مسلمان ہوسکتا ہے جسکو موجودہ آبادی میں چھ فیصد اضافہ کہا جاسکتا ہے/.

3668767

نظرات بینندگان
captcha