امریکی فیصلے کے خلاف؛ ترکی: دنیا، فلسطین کو تسلیم کرلے گی

IQNA

امریکی فیصلے کے خلاف؛ ترکی: دنیا، فلسطین کو تسلیم کرلے گی

8:28 - January 01, 2018
خبر کا کوڈ: 3504018
بین الاقوامی گروپ: ترک وزیراعظم نے قدس پر امریکی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: بہت جلد دنیا رسمی طور پر فلسطین کو تسلیم کرے گی

امریکی فیصلے کے خلاف؛ترکی: دنیا، فلسطین کو تسلیم کرلے گی

 

ایکنا نیوز- خبررساں ایجنسی آناتولی کے مطابق بنعلی ییلدیریم نے عدالت اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس سے ٹرمپ کے فیصلے کونادرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب دنیا فلسطین کو رسمی طور پر قبول کرےگی۔

 

بنعلی ییلدیرم کا کہنا تھا: قدس کے مسئلے پر مسلم اور عیسائی دنیا نے امریکہ کی مخالف سے ثابت کردیا کہ وہ مسئله فلسطین میں کس کے ساتھ ہے۔

 

ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں دنیا کے ممالک قدس کے ساتھ فلسطینی ریاست کو جلد قبول کرنے کا اعلان کریں گے۔/

3677837

 

نظرات بینندگان
captcha