راؤ انوار کے خلاف جرگہ کیمپ کالعدم تکفیری دہشت گردوں کا مرکز بن گیا

IQNA

راؤ انوار کے خلاف جرگہ کیمپ کالعدم تکفیری دہشت گردوں کا مرکز بن گیا

17:08 - February 01, 2018
خبر کا کوڈ: 3504146
بین الاقوامی گروپ: راؤ انوار کے ہاتھوں شہید نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل کہ خلاف لگایا جانے والاجرگہ کیمپ کالعدم تکفیری دہشت گردوں طالبان ، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کا مرکز بن گیا ۔

راؤ انوار کے خلاف جرگہ کیمپ کالعدم تکفیری دہشت گردوں کا مرکز بن گیا

 

ایکنا نیوز- شفقنا-اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں محسود قبائل کی جانب سے قائم کئے گئے جرگے میں کالعدم سپاہِ صحابہ و اہلِ سنت والجماعت کے سرکردہ تکفیری رہنماء اورنگزیب فاروقی نےشرکت کر کے جرگہ کو اپنے تکفیری مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی کوشش کی جبکہ کالعدم تنظمیوں طالبان ، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کہ دہشتگرد بھی سندھ پولیس و رینجرز کہ خلاف اس جرگہ کیمپ کو استعمال کرتے دیکھائی دے رہےہیں جو بے گناہ نقاب اللہ کہ قاتلوں کو کیفرکرداد تک پہنچانے کہ لیے لگایا گیاہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے تکفیری رہنماء کی اس جرگہ میں شرکت کا اصل مقصد پولیس کے ہاتھوں مختلف موقعوں پر گرفتار کئے گئے سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کو اس جرگہ کے ذریعہ بے گناہ ثابت کروانا ہے ۔ واضح رہے کہ راؤ انوار نے نقیب اللہ محسود کو ایک پولیس مقابلہ میں مارا تھا جسکو جعلی مقابلہ کہا جارہا ہے لیکن اس قتل پہ احتجاج کا مرکز اب تکفیریوں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha