
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ «فلسطین آنلاین» کے مطابق حسن بک مسجد کے امام شیخ احمد عجوه کے اس بارے میں کہنا تھا: گذشتہ روز صبح سویرے شرپسند صھیونی آباد کاروں نے مسجد پر دھاوا بولتے ہوئے مسجد پر کچرے پھینکنے کے علاوہ مسلمانوں کے خلاف نازیبا نعرے بازی بھی کرتے رہیں۔
انکا کہنا تھا کہ شرپسندوں نے حملے میں مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ،جبکہ اس سے پہے بھی حسن بک مسجد پر حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
شیخ احمد عجوه نے «یافا» کے مسلمانوں سے مسجد میں بھرپور شرکت اور مسجد کے دفاع کا مطالبہ کیا/.