
ایکنا نیوز- یورپ میں اسلامک اسٹڈی سنٹر کے ٹیلگرام چینل کے مطابق اٹھارویں اور انیسویں صدی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جرمن میں قرآںی ترجموں پر خاصا کام ہوا ہے اور کوشش کی گیی ہے کہ قرآن کو عربی سے برراہ راست جرمن زبان میں ترجمہ کیا جائے گرچہ تعصب کی فضاء اب بھی باقی ہے۔
فرینکفرٹ میں پروفیسر مگرلین کے ترجمے کے صرف ایک سال بعد اسپر تنقیدی نظریوں کے تناظر میں «فریڈریش ابرهارڈ بویزن» (Friedrich Eberhard Boysen نے هاله شہر میں نیا ادبی ترجمہ پیش کردیا
«فریڈریش ابرهارڈ بویزن» نے کوشش کی کہ اپنے پیشرو مگرلین کی طرح عربی نسخے سے قرآن کا ترجمہ پیش کریں ۔ انہوں نے اس ترجمے کو «قرآن یا کتاب قانون منسوب با محمد فرزند عبدالله» (Der Koran, oder Das Gesetz für die Muselmänner, durch Muhammed den Sohn Abdall) کا نام دیا۔
«فریڈریش ابرهارڈ بویزن» نے دعوی کیا ہے کہ انکا ترجمہ ہر طرح کے تعصب اور کوتاہ نظری سے پاک بیطرفانہ ترجمہ ہے۔
کہا جاسکتا ہے کہ اس ترجمے کو نیوٹرل انداز مین پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے اور قرآنی ترجمے میں کہیں توہین آمیز انداز نہیں اپنایا گیا ہے۔
بلاشبہ «فریڈریش ابرهارڈ بویزن» نے اس ترجمے میں قرآن انداز اور روش بیان کو درست پیش کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔
سوزانه شروٹر(جرمن مصنف) اپنی کتاب «خدا شہہ رگ سے نزدیک تر: جرمنی میں متقی مسلمان» (Gott näher als der eigenen Halsschlagader": Fromme Muslime in Deutschland) میں لکھتا ہے کہ بویزن کا ترجمہ مگرلین کے ترجمے سے معیار میں کافی بہتر ہے۔
«فریڈریش ابرهارڈ بویزن» کا ترجمہ کردہ قرآن مجید ۶۷۸ صفحات پر مشتمل ہے جو سال ۱۷۷۳ کو شہر هاله میں پیش کیا گیا/.

فریدریش ابرهارد بویزن،

ترجمه قرآن ، ابرهارد بویزن