
ایکنا نیوز- روزنامه هندوستان ٹایمز کے مطابق امریکہ میں جنوبی ایشیاء انجمن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے: ٹرمپ کا ایک سال پورا ہوا ہے اور اس عرصے میں انکے اقدامات کی وجہ سے مسلمانوں اور ایشیائی باشندوں بشمول ہندوں اور سیکھوں پر عرصہ حیات تنگ ہوتا جارہا ہے
رپورٹ میں لکھا ہے: نومبر سال ۲۰۱۶ سے ۲۰۱۷ تک ۳۰۲ نفرت انگیز جرایم کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جو سال گذشتہ کے مقابلے میں ۴۵ فیصد کا اضافہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ناین الیون کے بعد اب تک نفرت انگیز جرایم میں ریکارڈ اضافہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
حملوں کا شکار ہونے والوں میں سب سے زیادہ باحجاب مسلمان خواتین ہیں جو چادر کی وجہ سے آسانی سے شکار بن جاتی ہیں۔
مذکورہ انجمن کے ڈاریکٹر سومان راگوناتان کا کہنا تھا: ٹرمپ اور انکی کابینہ کی پالیسی اور اقدامات کا محور اسلام اور مسلمانوں کو خوفناک پیش کرنا ہے
انکا مزید کہنا تھا : خوفناک فائرنگ، مساجد پر حملہ، گھروں اور دکانوں پر حملہ اور اسکولوں میں مسلم بچوں کو اذیت دینے کے واقعات میں چشم گیر اضافہ ہوا ہے۔
راگوناتان کے مطابق ایک مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے ان نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا ۔/