
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الوسط کے مطابق لیبیا میں پرایمری، ہائی اور کالج لیول کی طالبات کے لیے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا
قرآنی مقابلہ طبرق شہر کے مدرسہ «نسیبه بنت کعب» میں منعقد کیا گیا تھا جسمیں مدرسہ «فاطمه الزهراء{س}» کی خواتین ٹیچرز نظارت کررہی تھیں۔
حفظ مقابلوں میں پانچ پارے ، تین اور دو پاروں کا مقابلہ شامل تھا جسمیں اول تا سوم آنے والوں کا انتخاب کیا گیا۔
طبرق شہر میں مدرسہ «فاطمه الزهراء{س}» خواتین کی قرآنی تربیت کے حوالے سے خدمات انجام دے رہا ہے۔
قابل ذکر ہے «طُبرُق» شہر شمال مشرقی لیبیا کا ساحلی شہر ہے جو مصر کےسرحد علاقے کے قریب واقع ہے۔/