مدرسہ خدیجہ کبری جیکب آباد میں اسلامی ،قرآنی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

IQNA

مدرسہ خدیجہ کبری جیکب آباد میں اسلامی ،قرآنی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

7:12 - February 14, 2018
خبر کا کوڈ: 3504200
بین الاقوامی گروپ: علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرنگرانی طالبات کے لیے خصوصی اسلامی ،تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے

مدرسہ خدیجہ کبری جیکب آباد میں اسلامی ،قرآنی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

ایکنا نیوز- مدرسہ خدیجہ کبری اور جامعہ مبلغات سکینہ بنت الحسین جیب آباد کے زیراہتمام معاشرے میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل اور خاندان کودرپیش چیلنجزکے حوالے سے ایک اسلامی و قرآنی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوگی جسمیں اسلامی شناسی،امام شناسی ، قرآن کلاسز، عصر حاضر کے مسایل اور دیگر اخلاقی موضوعات پر کلاسز منعقد ہوں گی۔

 

پچیس روزہ ورکشاپ کا آغاز بیس فروری سے ہوگا جسمیں میڈل،میٹرک اور انٹر پاس طالبات والدین کی اجازت سے شرکت کرسکتی ہیں جبکہ اختتام ورکشاپ پر امتحان ہوگا جسمیں کامیاب طالبات کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

 

ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی خصوصی لیکچردیں گے جبکہ ورکشاپ کا اہم مقصد جوانوں کی فکری اور اسلامی تربیت کرنا بتایا جاتا ہے/۔

مدرسہ خدیجہ کبری جیکب آباد میں اسلامی ،قرآنی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

نظرات بینندگان
captcha