
ایکنا نیوز- ھمبرگ سے ایکنا نمایندے کے مطابق چھٹے یورپی قرآنی مقابلوں میں طلبا و طالبات مختلف ممالک سے شریک ہیں جو بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
مقابلوں میں حسن قرائت قرآن(طلبا)، حفظ قرآن(طلبا و طالبات)، ترتیل(طالبات)، مفاهیم قرآن(طلبا و طالبات)، اذان(طلبا)، تواشیح (طلبا، بغیر میوزیک) اور تلاوت تقلیدی(نوجوان) شامل ہیں۔
قرآن اور اسلامی معارف کی ترویج، جوانوں کی حوصلہ افزایی اور قرآن سے محبت اس یورپی مقابلوں کا مقصد بتایا جاتا ہے جسمیں بڑی تعداد میں جوان شریک ہے
ایران سے ابوالقاسم دولابی اور رحیم خاکی جبکہ جرمنی سے حسن صادقی اور ذوالخیرات فیضاللهی یورپی قرآنی مقابلوں کی ججز کمیٹی میں شامل ہیں۔