
ایکنا نیوز- روزنامه جهینه کے مطابق «شیخ صفار» نے سیھات شہر کے امام بارگاہ «ناصر» میں جشن میلاد سے خطاب میں کہا کہ فکری اور مذہبی اختلافات کو بہانہ بناکے وحدت کو نقصان پہنچانا عقلمندی نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ مسلمانوں میں اختلافات نقصان دہ ہے اور جشن میلاد امام زمانہ (عج) جیسے پروگراموں کو امن و وحدت کا مظہر ہونا چاہیے۔
شیعہ عالم کا کہنا تھا: شیعہ وسنی روایات کے مطابق رسول گرامی اسلام (ص) نے حضرت مهدی (عج) کے حوالے سے خبر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ حضرت فاطمه زهرا (س) کی اولاد میں سے ہوگا اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ مہدویت عالمی ایشو ہے۔
شیخ صفار نے کہا: ایک فہرست موجود ہے جسکے مطابق ۱۷ سنی علما کی روایات موجود ہیں جسمیں حضرت مهدی (عج) کے حوالے سے ذکر و روایات موجود ہیں ۔/